04:49 pm
”میرے بھتیجے فیصل اقبال کو بیٹنگ کوچ مقرر کریں کیونکہ۔۔۔“

”میرے بھتیجے فیصل اقبال کو بیٹنگ کوچ مقرر کریں کیونکہ۔۔۔“

04:49 pm

لاہور (مانیترنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز فیصل اقبال کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 62 سالہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کم چیف سلیکٹر مصباح الحق کو امداد عملے کی اشد ضرورت ہے تاکہ قومی ٹیم کی بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال سے بورڈ نے مصباح الحق کو دوہری ذمہ داری دے کر ان پر بوجھ ڈال دیا ہے
۔ بورڈ کو حقیقت پسند ہو کر بڑا سوچنا ہو گا اور بیٹنگ کوچ مقرر کرنا ہو گا۔ میرے خیال سے بورڈ فیصل اقبال کو صرف اس وجہ سے بیٹنگ کوچ تعینات کرنے سے ہچکچا رہا ہے کہ وہ میرا بھتیجا ہے لیکن اگر آپ میرٹ کی بات کریں تو وہ اس عہدے کیلئے درست انتخاب ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ”فیصل اقبال نے انگلینڈ سے کوچنگ کورس کر رکھے ہیں اور اس وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے بہترین آپشن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں ماضی کے مایہ ناز قومی کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی مہارت اور تجربہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو مستفید کر سکیں۔“

تازہ ترین خبریں