06:32 pm
خواتین کرکٹ ٹیم کی 2کھلاڑیوں نے آپس میں منگنی کرلی

خواتین کرکٹ ٹیم کی 2کھلاڑیوں نے آپس میں منگنی کرلی

06:32 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی صف اول کی کرکٹ ٹیم کی 2خواتین کھلاڑیوں نے آپس میں منگنی کرلی ۔۔انگلینڈ کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی 2 کھلاڑیوں نے منگنی کرلی ہے۔ انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی فاسٹ باؤلر کیتھرائن برنٹ نے آل راؤنڈر نتالی سکائیور سے منگنی کی ہے۔ دونوں خواتین 2017 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہیں لیکن گھر والوں اور دنیا کے خوف سے اپنے رشتے کا کھل کر اظہار نہیں کر پارہی تھیں۔ انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان ’ نیشنل کمنگ آؤٹ ڈے‘ کے موقع پر کیا ہے۔ یہ دن برطانیہ میں ہم جنس پرستوں کا قومی دن ہے۔ کیتھرائن برنٹ نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو دیے گئے
ایک انٹرویو میں اپنے رشتے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہوں نے 2017 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑی کو پرپوز کیا تھا کیونکہ یہ موقع ان کیلئے بہت ہی خاص تھا۔ کیتھرائن نے بتایا کہ شروع میں انہیں اپنے اس غیر فطری رشتے کے باعث دشواریوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ دونوں طرف کے فیملی ممبرز ابھی تک اس رشتے کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ’ ہم نے بہت پہلے منگنی کرلی تھی لیکن دنیا کے خوف سے منگنی کی انگوٹھی نہیں پہنتے تھے، اس رشتے پر ہم دونوں کے والدین خوش نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہم ان سے پیار کرتے ہیں اور صحیح وقت آنے پر وہ سمجھ جائیں گے۔‘ خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقن ویمن ٹیم کی کپتان ڈین وین نکرک نے رواں سال ساتھی کھلاڑی مریزانے کیپ سے شادی کی تھی۔نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والی لیا تاہوہو نے گزشتہ برس ایمی سیٹر ویٹ سے شادی کی تھی۔ اسی طرح انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کئی خواتین کھلاڑی ہم جنس پرستانہ شادیاں کرچکی ہیں۔