06:25 pm
ناردرن اور بلوچستان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ناردرن اور بلوچستان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

06:25 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی پنجاب کو شکست دے دی۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کا دیا ہوا 174رنز کا بڑا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔جنوبی پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی ، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں
کی بدولت جنوبی پنجاب بڑا سکور بنانے میں کامیاب رہا۔ جواب میں بلوچستان نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نوبت آخری اوور میں 18رنز کے ہدف پر آگئی۔ عماد بٹ نے دھواں دار بیٹنگ کرکے ہوئے عمید آصف کودو چھکے اور دو چوکے رسید کر ڈالے اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔