08:02 am
کویت میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے، سعودی ٹیم بھی شامل

کویت میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلے، سعودی ٹیم بھی شامل

08:02 am

کویت سٹی( آن لائن )کویت میں جی سی سی ممالک کی خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی خواتین ٹیم بھی شریک ہے۔ کویت میں جاری ٹورنامنٹ میں خواتین 11 مختلف انفرادی اور اجتماعی کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔ سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بنت خالد نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں جی سی سی کے 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سعودی خواتین ٹیم بھی مختلف کھیلوں میں شریک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
 
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انکی ٹیم مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، پنگ پانگ، تائیکوانڈو اور بولنگ سمیت 11 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 7 کھیلوں میں حصہ لے گی جن میں باسکٹ بال، تائیکوانڈو، بولنگ ، فٹ بال، تیز اندازی اور ایتھلیٹکس شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبریں