11:14 am
اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

11:14 am

لاہور(این این آئی )اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،قومی ٹیم کے چار کھلاڑی وطن واپس نہیں آئے۔پہلا میچ چار چار گول سے برابر رہاجبکہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔قومی ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے ۔سابق کپتان محمد عرفان اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ کپتان رضوان سینئر اور اشد محمود لیگ کھیلنے کے لئے ہالینڈ میں ہی قیام کریں گے
 
جبکہ رضوان جونیئر ہاکی لیگ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں