02:40 pm
پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش کوپہلے ون ڈے میں شکست دے دی

پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش کوپہلے ون ڈے میں شکست دے دی

02:40 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں 29رنز سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے49ویں اوورمیں 215رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔اوپنرناہیدہ خان 68رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں جبکہ کپتان اور ان فارم بلے باز بسمہ معروف نے 39اورعالیہ ریاض سے 37رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاںآرا عالم تین وکٹیں لے کر نمایاں رہیں۔جبکہ پنا گھوش اور ناہیدہ اختر نے دو دو وکٹیں لیں۔جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستانی بالروں کی تباہ کن گیندبازی کا سامنا نہ کرسکی
۔اور پوری ٹیم 48ویں اوورمیں 186رنز بنا کر چلتی بنی۔نگارسلطانہ نے 58رنز کی مزاحمت کی۔جبکہ کپتان رومانہ احمد نے بھی 28رنز بنائے لیکن ان کی یہ کوششیں ناکافی ثابت ہوئی، ثنامیر نے تین جبکہ نشرہ سندھو،سعدیہ اقبال اور دیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ناہید ہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کو دو میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔اس سے قبل گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کلین سویپ کرچکی ہیں۔