10:55 am
بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 53 رنز سے ..

بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 53 رنز سے ..

10:55 am

نارتھ ساؤنڈ : آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، بھارت ویمن نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 53 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، پونم رت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں پرمنپتریت کوہر 46 اور کپتان متھالی راج 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
 
ایفی فلیچر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 138 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شیمائن کیمبل 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ دیپتی شرما، پونم یادیو اور راجیشواری نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پونم رت کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں