03:26 pm
18گیندیں ،5وکٹیں اور10رنز ،انگلینڈ جیتی بازی ہارگیا

18گیندیں ،5وکٹیں اور10رنز ،انگلینڈ جیتی بازی ہارگیا

03:26 pm

نیلسن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے کولن ڈی گرینڈ ہو م کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کوتیسرے ٹی 20میچ میں 14رنز سے شکست دے کرسیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ۔نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاتومارٹن گپٹل نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 17گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے،چالیس کے مجموعی اسکورپرگپٹل کی اننگز تمام ہوئی جبکہ منروکی ناقص فارم کاسلسلہ جاری رہااوروہ صرف چھ رنز بنانے کے بعد ٹام کرن کووکٹ دے بیٹھے۔اختتامی اوورز میں مچل سینٹنر اور جمی نیشام نے جارحانہ انداز اپنایا جس کی بدولت میزبان ٹیم نے 7 وکتوں کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔انگلینڈ کی اجنب سے ٹام کرن دو وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
ہدف کے تعاقب میں ٹام بینٹن صرف 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن اسکے بعد ڈیوڈ ملان اور جیمز ونس نے 63 رنز جوڑ کر ہدف کا تعاقب جاری رکھا، ملان 34 گیندوں پر 55 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔جیمز ونس اور کپتان آئن مورگن نے اسکور کو 139 تک پہنچا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، اس موقع پر انگلینڈ کو 29 گیندوں پر فتح کے لیے محض 42 رنز درکار تھے اور ان کی جیت یقینی نظر آتی تھی لیکن پھر میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔کیوی باولرز اور فیلڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلی 18 گیندوں پر محض 10 رنز دے کر 5 انگلش بلے بازوں کو پویلین لہ راہ دکھا کر مہمان ٹیم کی جیت کے دروازے بند کر دیے، ونس نے 49 اور مورگن نے 18رنز بنائے۔انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں 14 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل کر لی۔گرینڈ ہوم کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔