03:10 pm
بھارت نے بنگلہ دیشی کرکٹرز کی زندگیاں خطرےمیں  ڈال دیں،2کھلاڑیوں بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

بھارت نے بنگلہ دیشی کرکٹرز کی زندگیاں خطرےمیں ڈال دیں،2کھلاڑیوں بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

03:10 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھار ت میں ہوائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کوسانس لینے میں مشکلات کاسامناہے اوردارالحکومت دہلی میں ائیرکوالٹی انڈیکس تشویشناک حدتک بڑھ چکاہے ۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پرہے اوردونوں ٹیموں کے درمیان تین روز قبل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پربھی اسموگ کی وجہ سے منسوخی کاخطرہ منڈلارہاہے
۔بھارتی میڈیاکے مطابق غیبی مددکی وجہ سے موسم کچھ صاف ہواتونئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں میچ کاانعقاد ممکن ہوسکا جس میں بھارت اوربنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی کی پہلی شکست کامزہ چکھناپڑا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بنگلا دیش کے دوران سومیہ سرکار اور ایک اور کھلاڑی کو الٹیاں بھی ہوئیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فضائی آلودگی اور دیوالی کے فوری بعد نئی دلی میں میچ رکھنے کے فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میچ سے دو تین روز قبل ہم نے مقامی انتظامیہ سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں میچ ہو سکتا ہے، ہم آخری لمحات میں میچ منسوخ نہیں کر سکتے تھے۔

تازہ ترین خبریں