11:47 am
ایف بی آر  کی طرف سے کروڑ وں کےاثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو نوٹس جاری

ایف بی آر کی طرف سے کروڑ وں کےاثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو نوٹس جاری

11:47 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ایف بی آر نے کروڑوں روپے کے اثاثے چھپانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سالیعنی 2014 سے سال 2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات بھی طلب کرلیں ہیں۔حکام کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے تقریباً 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کیے، ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کر لیا ہے۔ا س حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
محمد حفیظ نے نے کہا کہ وہ ایف بی آر کے نوٹس سے لا علم ہیں اورانہیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتا ہوں، وکیل کے ذریعے ایف بی آر کو نوٹس اور کاپیاں بھجوائیں گے۔

تازہ ترین خبریں