04:45 pm
پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

04:45 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔۔۔ پاکستان کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے ۔ زندہ دلوں کاشہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ’ہاں‘کردی ہے ،کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا شریک ہوں گے جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کریں گے ۔
یاد رہے فروری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے میں خود کش دھماکے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے اور مودی سرکار اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے روک رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کا کبڈی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ ایک بڑا قدم قرار دیا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں