10:07 am
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا

10:07 am

پرتھ(نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 آج کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پرتھ کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی گی۔ابتدائی دو میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سلامی بلے باز فخر زمان، محمد عرفان، اور آصف علی کی جگہ امام الحق، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیسٹ سیریز کے پیشِ نظر تیز گیند باز پٹ کمنز کو تیسرے ٹی 20 سے ڈراپ کر دیا ہے، ان کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان وقت کے مطابق میچ دن ایک بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔قومی ٹیم کی موجودہ ٹی 20 فارم انتہائی ناقص ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین پرتھ کے میدان میں یہ پہلا ٹی 20 میچ ہو گا جس کی پچ کافی تیز اور باو¿نسی مانی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں