11:23 am
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست، سیریز بھی آسٹریلیا کے نام

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست، سیریز بھی آسٹریلیا کے نام

11:23 am

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 
عامر نے ڈیوڈ وارنر کا ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا پہلا میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ نہیں ہے تاہم سیریز بچانے کے لیے اسے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چاروں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کیا گیا۔ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ ، محمد حسنین اور موسیٰ خان فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ خوش دل شاہ اور موسیٰ خان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور کپتان بابراعظم نے کیا لیکن قومی اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے اور بابراعظم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ حارث سہیل ایک بار پھر ناکام رہے اور انہوں نے 8 رنز بنائے۔پہلا میچ کھیلنے والے خوشدل شاہ بھی صرف 8 رنز بنا سکے جب کہ عماد وسیم 6 اور شاداب خان ایک رن سے آگے نہ بڑھ سکے۔ صرف افتخار احمد نے آسٹریلوی بولرز کے سامنے مزاحمت دکھائی اور وہ 37 گیندوں پر 45 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین خبریں