02:33 pm
سندھ حکومت ناکام ہوچکی،کراچی کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں، بہت جلد کراچی کا دوبارہ دورہ کروں گا، وزیراعظم عمران خان

سندھ حکومت ناکام ہوچکی،کراچی کے حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں، بہت جلد کراچی کا دوبارہ دورہ کروں گا، وزیراعظم عمران خان

02:33 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمرا ن خان نے سندھ حکومت کوناکام قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات دن بدن بدترہوتے جا رہے ہیں، کراچی کے حالات ٹھیک کرنے میں سندھ حکومت ناکام چکی ہے۔کراچی کا بہت جلد دوبارہ دورہ کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی اور اپوزیشن کے شورشرابے ،احتجاج بارے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ارکان اسمبلی اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ حکومت رواں سیشن میں کچھ بل لا رہی ہے، ان بل کومنظور کروائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کا بھرپور جواب دیں
۔پی ایم ڈی سی آرڈیننس بارے گمراہ کیا جارہا ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے کو دکانداری بنا لیا گیا ہے، میڈیکل شعبے سے وابستہ لوگ اپنے میڈیکل کالج بھی چلا رہے ہیں اور بورڈ کے ممبران بھی ہیں۔میڈیکل شعبے میں اصلاحات سے قبلہ درست کرنا ہے، یہ لوگ ا نسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ ملوث افارد کیلئے سخت سزائیں تجویز کی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات دن بدن بدترہوتے جا رہے ہیں، کراچی کے حالات ٹھیک کرنے میں سندھ حکومت ناکام چکی ہے۔کراچی کا بہت جلد دوبارہ دورہ کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کررکھی ہے، ارکان اسمبلی مہنگائی کے خلاف ساتھ دیں۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانا ہوگا۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کوئی فرد بھوکا نہ سوئے، ریاست یہ ذمہ داری پوری کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو تسلی دی کہ دھرنے کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے گا۔ آپ فکر مند نہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈیرہ غازیخان کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ پچھلی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو نظر انداز کیا۔ ستی بجلی اورشمسی توانائی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مزید برآں قومی اسمبلی میں میڈیکل ٹربیونل بل 2019 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل سے میڈیکل اداروں اور ڈگریو ں عزت بحال ہوگی۔ اسی طرح نیاپاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں