03:58 pm
 عمران خان کے سب سے بڑے دشمن اس کے زر خرید حواری ہیں، عظمیٰ بخاری

عمران خان کے سب سے بڑے دشمن اس کے زر خرید حواری ہیں، عظمیٰ بخاری

03:58 pm

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے سب سے بڑے دشمن اس کے زر خرید حواری ہیں۔زر خرید حواریوں نے عمران خان کو ذلیل کرانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ۔عمران خان میں کسی جمہوری وزیراعظم کی جھلک تک نظر نہیں آتی۔موصوف کے وزیراور مشیر اپنے لیڈر سے دو ہاتھ آگے نکلنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں
۔انتخابات میںجو جو شخص جعلی اور بوگس ووٹوں سے کامیاب ہوا اس کونئے پاکستان وزارت مل گئی ہے۔عمران خان نے ان تمام لوگوں کو مشیر اور سفیر بنانا جہنوں نے الیکشن کیلئے فنڈنگ کی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ اسمبلیاں بے توقیر ہوئی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔عمران خان نے ترقیاتی فنڈزکے بیان سے بھی یوٹرن لے لیا ہے۔حکومتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔گزشتہ مالی سال بھی حکومتی ارکان کو 10،10کروڑ کے فنڈز جاری ہوئے لیکن ایک ٹکے کا کام نہیں ہو سکا۔اس حکومت کے جانے کے بعد ملک تاریخ کے سب سے بڑے میگا سکینڈلز سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں