02:20 pm
پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار

پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار

02:20 pm

برسبین: پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مارنس لابوشین نے 185 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستان کی 64 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
 
ہفتہ کو برسبین کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 312 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر گزشتہ روز کے سکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس طرح نوجوان فاسٹ بائولر نے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ وارنر نے 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس موقع پر مارنس لابوشین اور میتھیو ویڈ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 468 تک پہنچا دیا، لابوشین نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، میتھیو ویڈ 60 رنز بنانے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، تراوس ہیڈ کو بھی حارث سہیل نے 24 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا، کپتان ٹم پائن 7 رنز بناکر شاہین شاہ کا نشانہ بنے، مارنس لابوشین نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 185 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، مچل سٹارک 5 ، پیٹ کمنز 7 اور جوش ہیزلووڈ 5 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، نیتھن لائن 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،حارث سہیل اور شاہین شاہ نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ اور عمران خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار