04:06 pm
پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار شکست یقینی ہوگئی

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار شکست یقینی ہوگئی

04:06 pm

برسبین( آن لائن )پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مارنس لابوشین نے 185 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستان کی 64 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، مچل سٹارک نے دو
 
وکٹیں حاصل کیں۔ ہفتہ کو برسبین کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 312 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر گزشتہ روز کے سکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس طرح نوجوان فاسٹ بائولر نے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ وارنر نے 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس موقع پر مارنس لابوشین اور میتھیو ویڈ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 468 تک پہنچا دیا، لابوشین نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، میتھیو ویڈ 60 رنز بنانے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، تراوس ہیڈ کو بھی حارث سہیل نے 24 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا، کپتان ٹم پائن 7 رنز بناکر شاہین شاہ کا نشانہ بنے، مارنس لابوشین نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 185 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مچل سٹارک 5 ، پیٹ کمنز 7 اور جوش ہیزلووڈ 5 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، نیتھن لائن 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،حارث سہیل اور شاہین شاہ نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ اور عمران خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس کے ٹاپ تین بلے باز 25 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان اظہر علی 5 اور حارث سہیل 8 رنز بناکر مچل سٹارک کا شکار بنے جبکہ اسد شفیق کو پیٹ کمنز نے صفر پر آئوٹ کر دیا، شان مسعود اور بابر اعظم نے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا سکور 64 تک پہنچا دیا، شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 276 رنز درکار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

کراچی سرکلر ٹرین کا منصوبہ منظور کر لیا گیا

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

تنزانیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہ ل ا ک

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

بغیرٹیسٹ یا گھر بیٹھے نوکری لینے کا ثبوت دکھائیں وزارت چھوڑ دوں گا، وزیر تعلیم سندھ

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بد ف ع لی کرتا رہا،طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے میں نئے انکشافات

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

یا میرے مالک ہمیں معاف فرما ، پاکستان کے اہم شہر میں سگے باپ نے 17سالہ بیٹی کو سوتا پا کر ۔۔۔۔! استغفر اللہ

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

آرمی چیف کی ایکسٹیشن کے حوالے سے مریم کا بیان ، پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

کپتان کے دور حکومت میں ایک ساتھ 10 بڑی خوشخبریاں ، کچن کی دس چیزوں کی قیمتوں میں زبردست کمی ، مزہ ہی آگیا

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

باغی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ساتھی ارکان اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

عمران خان وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور تینوں افواج کے سربراہان کو لے کر آئی ایس آئی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے والانوجوان گرفتار

 اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

اساتذہ بھرتیوں کےلئے لیا گیا ٹیسٹ ایک فیصد امیدوار بھی پاس نہ کرسکے

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

کراچی میں آج رات سے پیر تک سی این جی بند کرنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟ 

پاکستان کے اہم شہرمیں نئی نویلی دلہن نے اپنی جان لے لی ، جانتے ہیں وجہ کیا سامنے آئی ؟