04:04 pm
شین واٹسن نے پی ایس ایل2020 کیلئے رجسٹریشن کرادی

شین واٹسن نے پی ایس ایل2020 کیلئے رجسٹریشن کرادی

04:04 pm

لاہور( آن لائن ) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے لیے رجسٹریشن کرادی ہے اور وہ پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہوں گے۔آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں شمولیت کیلئے پاکستانی روانگی کے منتظر ہیں۔شین واٹس نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا
میرے کیرئیر کا یادگار لمحہ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا۔شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، میں دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلیے بیتاب ہوں کیوں کہ جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروںکی بڑی تعداد موجود ہے۔آسٹریلیا کے آل رانڈر کھلاڑی شین واٹس حال ہی میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بنے ہیں اور پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کر چکے ہیں۔