03:36 pm
 قومی کھلاڑیوں کے ایک عمل نے تمام پاکستانی، بھارتی اور آسٹریلین کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے

قومی کھلاڑیوں کے ایک عمل نے تمام پاکستانی، بھارتی اور آسٹریلین کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے

03:36 pm

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے، اس دورے پر اب تک قومی ٹیم فتح کا نوالہ تو نہیں چکھ سکی ہے مگر قومی کھلاڑیوں کے ایک عمل نے تمام پاکستانی، بھارتی اور آسٹریلین کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے۔برسبین ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران خاتون کمنٹیٹر ایلیسن مشیل نے کینگروز کے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کو ایک ایسا واقعہ سنایا جس کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی کی واہ واہ ہوگئی
۔خاتون کمنٹیٹر نے مچل جانسن کو کمنٹری کے دوران برسبین میں پیش آنے والا واقعہ سنایا۔ یہ واقعہ اُس ٹیکسی ڈرائیور سے متعلق تھا جس کے ساتھ وہ اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جس ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ آئی ہوں اُس نے مجھے بتایا کہ کچھ روز قبل مجھے پاکستانی ٹیم کے ہوٹل بلایا گیا، وہاں سے لیگ اسپنر یاسر شاہ، نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، فاسٹ بولر عمران خان سینئر، فاسٹ بولر محمد موسیٰ اور ینگ پیس سینسیشن نسیم شاہ میری ٹیکسی میں بیٹھے۔ایلیسن مشیل کے مطابق ڈرائیور نے بتایا کہ وہ سب کھانا کھانے کیلئے کسی بھارتی ریسٹورنٹ میں جانا چاہتے تھے اور میں انہیں وہاں لے گیا۔خاتون کمنٹیٹر نے جانسن کو مزید بتایا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور جب کھلاڑیوں کو لے کر ریسٹورنٹ پہنچا تو اُس نے کرایہ لینے سے انکار کردیا جس پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اُس ڈرائیور کو اپنے ساتھ کھانے کی پیشکش کی۔ایلیسن نے بتایا کہ ڈرائیور نے کھلاڑیوں کی جانب سے کھانے کی پیشکش کو قبول کرلیا۔ اس ڈرائیور نے اُن کھلاڑیوں کے ساتھ فون پر اپنی تصویر بھی دکھائی جس میں وہ واقعی ایک ریسٹورنٹ میں 5 پاکستانی کرکٹرز کیساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ایلیسن کی جانب سے سنائے گئے اس واقعے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی تو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس احسن اقدام پر خوب سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش