02:51 pm
عباس کی واپسی، ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی،اظہرعلی کا عندیہ

ایڈیلیڈ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کئی اہم تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عباس بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج)جمعہ کو سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا جوکہ فلڈ لائٹس میں پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑی پرجوش ہیں اور وہ مثبت انداز میں ہی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ
 
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو مختلف حکمت عملی کے ساتھ اور پہلے سیشن کو آخری سیشن سمجھ کر کھیلنا پڑتا ہے۔اظہر علی نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے موجودہ مثبت ماحول کا فائدہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ہو گا، اگرچہ برسبین ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم تیسرے اور چوتھے روز بولروں اور بیٹسمینوں نے فائٹ کیا۔ کپتان اظہر علی نے ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے کہا کہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں، ٹیم میں ضرور کچھ تبدیلیاں ہوں گی اور محمد عباس ایکشن میں ہوں گے۔اظہر علی نے اپنے حوالے سے بتایا کہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امام الحق، شان مسعود کے ساتھ اوپننگ کریں گے جب کہ حارث سہیل کو جگہ خالی کرنا پڑے گی۔اسی طرح اظہر علی نے پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کو آرام دینے اور موسیٰ خان کی ٹیم میں شمولیت کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ہے لیکن ابھی اس کی عمر سولہ سال ہے اس لیے اس زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کو محتاط طریقے سے ساتھ لے کر چلنا ہو گا، میرے خیال میں نسیم شاہ میں بہت ٹیلنٹ ہے اور وہ ایک شاندار بولر ہے۔انہوں نے کہا کہ موسی خان بھی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ انہیں بھی جب موقع ملے گا وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی