02:39 pm
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر کر دی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری، آسٹریلیا نے پہلی اننگز 589 رنز پر ڈکلیئر کر دی

02:39 pm

ایڈیلیڈ( آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبسشین انفرادی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی،سٹیو
 
سمتھ مسلسل دوسرے مقابلے میں بھی ناکام رہے اور36رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بن گئے ، واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں 'پنک بال' استعمال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسی خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو￿‍نگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی