08:40 pm
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

08:40 pm

ایڈیلیڈ( آن لائن )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 439 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبسشین انفرادی سکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی،سٹیو سمتھ مسلسل دوسرے مقابلے میں بھی ناکام رہے
اور36رنز بنا کر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بن گئے ، واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں 'پنک بال' استعمال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسی خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو�‍نگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی

تازہ ترین خبریں

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پشاور زور دار دھماکے سے گونج اٹھا

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں الیکشن کمیشن آئے ہیں،فیصل جاوید خان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بندکرنے کااشارہ دیدیا

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بندکرنے کااشارہ دیدیا