03:39 pm
کیوی بلے باز روس ٹیلر ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کے قریب

کیوی بلے باز روس ٹیلر ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کے قریب

03:39 pm

ہیملٹن( آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر کو ٹیسٹ میں 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 52 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہیملٹن میں جاری ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،
اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کیوی بلے باز بن جائیں گے، روس ٹیلر انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، وہ اب تک 96 ٹیسٹ کی 169 اننگز میں 6948 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں، وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں

تازہ ترین خبریں