06:07 am
آسٹریلیا ہوم گرائونڈ پر مشکل ترین حریف ہے، تینوں شعبوں میں کارکردگی ناقص رہی، کپتان اظہر علی

آسٹریلیا ہوم گرائونڈ پر مشکل ترین حریف ہے، تینوں شعبوں میں کارکردگی ناقص رہی، کپتان اظہر علی

06:07 am

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ہوم گرائونڈ پر مشکل ترین حریف ہے، ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں ناکام رہے، یاسر شاہ نے بھرپور فائٹ کی۔ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہماری تینوں شعبوں میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی، یاسرشاہ اور بابر اعظم نے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی بری رہی، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل ترین حریف ہے، واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کی۔

تازہ ترین خبریں