09:57 am
مجھے شنیرا کے کس کام پر فخر ہے، وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ سے متعلق حیران کن بات بتا دی

مجھے شنیرا کے کس کام پر فخر ہے، وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ سے متعلق حیران کن بات بتا دی

09:57 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنےوالی عالمی این جی او فریڈ ہالوز کی پاکستانی سفیر بننے پر اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے
کہ” جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنیرا میرا اور تمام پاکستانیوں کا ’فخر‘ بن گئی ہیں“۔ ان خیالات کا اظہار وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ شنیرا اکرم کی ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ” بینائی لوٹانے سے بڑا کوئی بھی تحفہ نہیں ہوسکتا، بصارتوں سے محروم لوگوں کےلئے چیچہ وطنی میں فریڈ ہالوز کےساتھ کام کرنے پر خوشی ہے اور اب اسی ادارے کی اپنے پاکستان کی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہوں“۔ واضح رہے کہ شنیرا اکرم جہاں اپنے شوہر کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں وہیں سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ وہ بصارت سے محروم غریب اور بے آسرا مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنےوالے ادارے فریڈ ہالوز کےساتھ منسلک ہیں اور نواحی علاقوں میں کام کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں