10:53 am
دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

10:53 am


میلبورن : دی پریذیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ کا 13 واں ایڈیشن 12 دسمبر سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔
 
ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔ امریکی ٹیم کے کپتان شہرہ آفاق گالفر ٹائیگرو ووڈ ہوں گے۔ 12 دسمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین خبریں