05:24 pm
بنگلادیش نے پاکستان میں سیریزکھیلنے سے انکار کردیا

بنگلادیش نے پاکستان میں سیریزکھیلنے سے انکار کردیا

05:24 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلادیش نےپاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا۔ بنگلا دیش بورڈ کے صدر نجم الحسن نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا۔ بنگلادیش کی جانب سے تاحال باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیا گیا۔ بنگلا دیش کے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے اعلان کا میڈیا سے معلوم ہوا۔ میڈیا رپورٹس ہیں کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ پاکستان
میں صرف ٹی20 کھیلنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی سی بی اپنے مؤقف پرقائم ہے۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا ہے جب بنگلا دیشی بورڈ باضابطہ ہم سے رابطہ کرے گاتب جواب دینگے۔

تازہ ترین خبریں