10:30 am
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا، باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پی سی بی کا دعویٰ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا، باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پی سی بی کا دعویٰ

10:30 am


لاہور/ڈھاکہ(این این آئی)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا،پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلا دیشی بورڈ نے اپنے اجلاس میں کیا۔صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے اعلان کیا کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی ٹونٹی کھیل سکتے ہیں،بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے۔صدر بنگلادیش بورڈ کا کہنا تھا کہ بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ آگاہ کرے گا۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے
 
لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا ہے جب بنگلا دیشی بورڈ باضابطہ ہم سے رابطہ کرے گاتب جواب دینگے۔

تازہ ترین خبریں