08:55 pm
6پاکستانی کھلاڑیوںکادوسراکوروناٹیسٹ ۔۔رپورٹ آگئی،کھلاڑیوں کوکیاخبرسنادی گئی ،جانیں

6پاکستانی کھلاڑیوںکادوسراکوروناٹیسٹ ۔۔رپورٹ آگئی،کھلاڑیوں کوکیاخبرسنادی گئی ،جانیں

08:55 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ جن 10 کھلاڑیوں کا کووڈ-19 ٹیسٹ ابتدائی طور پر مثبت آیا تھا ان میں سے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی ہے۔بیان کے مطابق محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمدرضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ انگلینڈ جانے والی 20 رکنی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ 'ان تمام کھلاڑیوں کو علامات نہیں تھیں جس کا مطلب ہے کہ ان کے مکمل فٹنس حاصل کرنے کے امکانات واضح اور روشن ہیں'
۔انہوں نے کہا کہ 'پی سی بی کے ٹیسٹ عمل کے ذریعے جیسے ہی ان کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آیا تو پھر انہیں ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انگلینڈ روانہ کردیا جائے گا'۔بورڈ کے مطابق کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔وسیم خان نے آن لائن پریس کانفرنس میں انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ دورہ انگلینڈ کےلیے پاکستان کا 20 رکنی اسکواڈ فائنل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ منفی آنے والے تمام 18 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جبکہ دوریزرو کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہرعلی (ٹیسٹ کپتان)، بابراعظم (ون ڈے کپتان)، شان مسعود، عابدعلی، سرفرازاحمد، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، اسدشفیق، یاسرشاہ، محمدعباس، شاہین شاہ، نسیم شاہ، سہیل خان، فوادعالم، امام الحق، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور عمادوسیم شامل ہیں۔روحیل نذیر اور محمدموسٰی کو اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑیوں کے طور پرشامل کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان شیڈول کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا جو اگست سے ستمبر کے دوران تماشائیوں سےخالی میدان میں ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچوں کی حتمی تاریخ اور مقامات کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم 28 جون کو انگلینڈ پہنچے گی جہاں پہنچتے ہی ورسسٹر شائر میں قرنطینہ میں جانے سے قبل ٹیسٹ ہوں گے۔ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور مختصر طرز کرکٹ کے کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ہمراہ انگلینڈ پہنچنے والے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی