09:50 pm
ہاں ہم سے یہ غلطی ہوئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اپنے ایک اورغلط فیصلے کااعتراف کرلیا

ہاں ہم سے یہ غلطی ہوئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک اورغلط فیصلے کااعتراف کرلیا

09:50 pm

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور غلط فیصلے کا اعتراف کر لیا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ ماضی میں تمام کرکٹرز کی تنخواہیں برابر کردینا ہماری غلطی تھی اسے اب سدھارنے کی کوشش کر رہے ہیں قومی کرکٹر سیزن میں 30 لاکھ روپے تک کما سکے گا۔ان کے مطابق ماڈل آئین سے کلبز کی سیاست اور بوگس ٹیمیں ختم ہو جائیں گی،ڈومیسٹک کرکٹ کو تقویت ملے گی،سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو کلب انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینا آئی سی سی کی گائیڈ لائن ہے،رجسٹریشن کے عمل کے بعد کلبزکی اسکروٹنی ہوگی،آئین کب سے نافذ العمل ہوگا
ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا،انھوں نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو میں کیا،سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی مالی آسودگی کا خیال رکھا گیا ہے،ہم تنخواہیں انٹرنیشنل سطح کے مطابق لانے کیلیے کوشاں ہیں۔بی کیٹیگری کے کھلاڑی متاثر ہوں گے تاہم کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا کر اگلے درجے میں جا سکتے ہیں، ماضی میں تمام کرکٹرز کی تنخواہیں برابر کردینا ہماری غلطی تھی،اب اسے سدھارنے کی کوشش کی ہے،آف سیزن کیلیے کرکٹرز کو 50 ہزار روپے ملنا کم تھا، اس کو بھی درست کیا،اب آمدنی بڑھنے سے کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں میں کشش بھی ہوگی،کم میچز کے باوجود تنخواہ بڑھنے سے کرکٹر کو مالی پریشانی نہیں ہوگی،قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو ڈبل لیگ کرنے کا مقصد کرکٹر کو فائدہ پہنچانا ہے،اب 85 ہزار روپے تنخواہ لینے والا کرکٹر ایک سیزن میں 30 لاکھ روپے تک حاصل کر سکے گاکلب کرکٹ کے حوالے سے ندیم خان نے کہا کہ ماضی میں عہدیدار چمٹ کر رہ جاتے تھے،ہم اب سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں، کلب کو مکمل رکن بننے کیلیے گراؤنڈ کے ساتھ لیول ون کوچ لازمی قرار دینے سے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔انھوں نے کہا کہ آسان شرائط پر کلبز کو پلیئنگ رائٹس مل جائیں گے،ووٹنگ رائٹس کیلیے سخت شرائط کا فائدہ ہوگا،انڈر 13 اور 16 ٹیم بنانے کے ساتھ جم کی پابندی مکمل رکنیت کے خواہشمند کلبز کیلیے رکھی گئی ہے،ندیم خان نے کہا کہ کلبز کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے تحت ہو گی،دسمبر تک یہ عمل مکمل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد ملکی سطح پراسکروٹنی ہوگی،شرائط و ضوابط پر عمل کی صورت میں کلبز کے درجات کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

برطانوی حکومت نے نوازشریف کے ویزے کی درخواست مستر د کردی، سینیٹر فیصل واوڈا

برطانوی حکومت نے نوازشریف کے ویزے کی درخواست مستر د کردی، سینیٹر فیصل واوڈا

الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کا معاملہ ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات

الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کا معاملہ ۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات

اسلام آباد پولیس کے اہلکار چھٹی کے کر کویت میں پولیس کی ملازمت کرنےلگے

اسلام آباد پولیس کے اہلکار چھٹی کے کر کویت میں پولیس کی ملازمت کرنےلگے

نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ آتے ہوئے ویڈیو وائرل

نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ آتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کرے گا۔معید یوسف

پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کرے گا۔معید یوسف

جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شوکت ترین 

جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شوکت ترین 

کشمیر کے لئے ہم نے چار جنگیں لڑیں، پاکستان کبھی کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

کشمیر کے لئے ہم نے چار جنگیں لڑیں، پاکستان کبھی کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

منددر پر حملے کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم عمران کی مذمت ۔۔ ملزمان کی گرفتاری کےاحکامات جار ی 

منددر پر حملے کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم عمران کی مذمت ۔۔ ملزمان کی گرفتاری کےاحکامات جار ی 

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

منددر پر حملے کا معاملہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

منددر پر حملے کا معاملہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

 کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری 

 کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری 

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع