11:28 am
امیتابھ بچن کرونا کا شکار ہوگئے ، شعیب اخترنے جونہی ان کیلئے پیغام جاری کیا تو بھارتی ان پر ٹوٹ پڑے ، کیا کچھ کہہ دیا

امیتابھ بچن کرونا کا شکار ہوگئے ، شعیب اخترنے جونہی ان کیلئے پیغام جاری کیا تو بھارتی ان پر ٹوٹ پڑے ، کیا کچھ کہہ دیا

11:28 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ بھی کرونا کی لپیٹ میں آچکے ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ پاکستان سے نامور کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مسٹر بچن کیلئے صحت کی دعا کی جس کے بعد پنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی امیتابھ بچن کیلئے پیغام جاری کیا جو شاید بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوںنے پاکستانی سابق کرکٹر پر طنز کے نشتر چلا دیے ۔
سابق پاکستانی فاسٹ بائولر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امیتابھ بچن کورونا وائر س سے جلدی نجات حاصل کر لیں جس پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے شعیب اختر کو نفرت آمیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار دہشت گرد رہتے ہیں، ہمیں کوئی بھی جلد صحتیابی والی دعا کے پیغامات نہیں چاہئیں۔ شعیب اختر نے پیار سے بھارتی ٹوئٹر صارف کو جواب دیا کہ ’’سننے والی اوپر والے کی ذات ہے، کیا پتا کس کی سن لے، آپ کے لیبل کرنے سے کوئی لیبل نہیں ہو جاتا، خدا آپ پر رحم فرمائے‘‘۔

تازہ ترین خبریں