04:05 pm
آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2020ملتوی کردیا

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ 2020ملتوی کردیا

04:05 pm

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ ملتوی کردیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ آئی سی سی نےرواں ساں ستمبرمیںہونے والا ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ 2020ملتوی کردیا ہے۔ اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس 2021اور 2022میں ہوں گے تاہم ان ایونٹس کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ 2020کا ایونٹ آسٹریلیا میں ہونا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایشیا کپ کو بھی کرونا وائر س کی عالمی وبائی
صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیاگیا۔ ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان کی میزبانی میں ہونا تھا جس کے لئے پاکستان نے سر ی لنکا کو وینیو کے طور پر چنا تھا۔

تازہ ترین خبریں