06:42 am
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے ، پاکستان کا ایسا کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شامل ہونے جا رہا ہے

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے ، پاکستان کا ایسا کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شامل ہونے جا رہا ہے

06:42 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے پسینے چھوٹ گئے ، پاکستان کا ایسا کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شامل ہونے جا رہا ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ جھوم اٹھیں گے ۔۔۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے،چیف سلیکٹر مصباح الحق آج محمد عامر کی شمولیت کاحتمی اعلان کریں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ محمد عامر کو حارث رؤف کا چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم میں
شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ عامر کے انگلینڈ پہنچنے پر وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو سکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا، قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہو گئی ہے کیوں کہ بھارت نے 31 جولائی تک غیر ملکی پروازوں کی آمد پر پابندی لگادی ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف کی ’’پوزیٹیو‘‘ کورونا رپورٹ پر بورڈ کا رویہ ’’نیگیٹیو‘‘ ہوگیا جب کہ پیسر کو ہوٹل کے محفوظ ماحول سے نکال کر کار پر لاہور سے اسلام آباد بھیج دیا۔ دورہ انگلینڈ کیلیے منتخب کرکٹرز میں سے 10کا نتیجہ مثبت آیا تھا، ان میں حارث رؤف بھی شامل تھے،سکواڈ 28جون کو انگلینڈ روانہ ہوگیا، پاکستان میں رہ جانے والے کھلاڑیوں کی27جون کو ٹیسٹنگ ہوئی تو محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخرزمان، شاداب خان، محمد رضوان اور محمد حسنین کلیئرہوگئے،3دن بعد دوسری بار بھی یہی نتیجہ رہنے پر انھیں بھی رخصتی کا پروانہ جاری ہوگیا۔ اگلے مرحلے میں حیدر علی، عمران خان سینئر اور کاشف بھٹی کلیئر ہوکر 8 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوگئے لیکن حارث رؤف کی رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی،ان کو لاہور کے ایک ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے اطلاعات تھیں کہ حارث رؤف کا ایک ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا اور دوسرے کا انتظار ہے، اب ذرائع نے بتایا کہ پیسر کی رپورٹ مثبت آگئی، تسلی کیلیے ایک بار پھر ٹیسٹ کرایا گیا لیکن نتیجہ تبدیل نہ ہوا،اس صورتحال میں حیران کن طور پر پی سی بی نے کرکٹر کو اپنی نگرانی میں رکھنے کے بجائے قرنطینہ کیلیے گھر بھیج دیا،وہ کار میں لاہور سے اسلام آباد گئے،10 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں