05:00 pm
محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ آج ہوگا

محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ آج ہوگا

05:00 pm

 لاہور (آن لائن) لاہور فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ آج (بروزبدھ )کو لیا جائے گا،دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی تاہم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کو دورے کیلئے راضی کر لیا ہے۔تین دن پہلے بیٹی کی پیدائش کے بعد محمد عامر اب اگلے 
چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈربی میں جوائن کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت تقریبا نا ممکن ہے جس کے بعد اب کرکٹر محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

تازہ ترین خبریں