10:37 am
’’تیرا روم نمبر کیا ہے‘‘میاندادبنگلورٹیسٹ کے دوران یہ سوال کس بھارتی  کھلاڑی سے باربارپوچھتے رہے

’’تیرا روم نمبر کیا ہے‘‘میاندادبنگلورٹیسٹ کے دوران یہ سوال کس بھارتی کھلاڑی سے باربارپوچھتے رہے

10:37 am


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق لیجینڈ کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد فیلڈ میں ہمیشہ سے ہی اپنے طنز ومزاح کے حوالے سے مشہور رہے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق فیلڈ میں کہے جانے والے ان کے الفاظ آف سائیڈ پر ان کے بیک فٹ پنچز جتنے ہی شاندار ہوتے تھے۔انہی میں سے ان کا ایک مشہور جملہ تھا ’’تیرا روم نمبر کیا ہے‘‘ جو انہوں نے سابق بھارتی لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی سے کہے تھے۔ جاوید میاں داد اور دلیپ دوشی کے درمیان اس گفتگو کو کئی پاکستان اور بھارتی سابق کرکٹرز نے مختلف انداز سے پیش کیا جن میں سنیل گواسکر بھی شامل ہیں۔1983ء میں بنگلور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جاوید میاں داد اور دلیپ دوشی کے درمیان اس واقعے کی 
یاد کو تازہ کرتے ہوئے دلیپ دوشی نے بھارتی اخبار سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میاں داد ایک عظیم کرکٹر تھے، بنگلور ٹیسٹ میں بار بار مجھ سے پوچھتے ’’تیرا روم نمبر کیا ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر جاوید میاں داد آن فیلڈ میں جارحانہ مزاج رکھتے تھے، وہ ایک عظیم بلے باز تھے، ان کا شمار دنیا کے ان بہترین کرکٹرز میں ہوتا تھا جنہیں میں نے باولنگ کی، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں، میدان سے باہر ہم دونوں اچھے دوستوں کی طرح ہوتے تھے لیکن میدان میں ان کا کردار یکسر مختلف ہوتا تھا۔ سابق اسپنر مرلی کارتھک سے انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جاوید میاں داد آف اسٹمپ پر کھیلنا پسند کرتے تھے۔ میں اسٹمپس کی جانب باولنگ کرتا تھا۔میں جاوید میاں داد کو ان کے پسندیدہ شاٹس کھیلنے سے محدود رکھتا تھا اور اگر وہ اپنے پسندیدہ اسٹوکس کھیلتے تو انہیں رسک لینا پڑتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بسا اوقات وہ جھنجھلا جاتے تھے تاہم ان کے پاس مخالف کی توجہ بٹانے کیلئے ایک ہی طریقہ رہ جاتا تھا کہ وہ اسے غصہ دلائیں اور وہ اس کام میں بہت ماہر تھے، وہ کرن مورے کیساتھ ایسا کرچکے تھے، وہ ڈینس لیلی کیساتھ بھی ایسا کرچکے تھے اور میرے ساتھ بھی کئی مرتبہ یہ طریقہ آزمایا۔دلیپ دوشی نے بتایا کہ وہ قریب کھڑے فیلڈرز کو کچھ کہتے تھے کہ وہ یہ پیغام مجھ تک پہنچائیں۔

تازہ ترین خبریں

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

ویکسین کی سپلائی کا ذمہ وفاقی حکومت کے پاس ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے۔فواد چوہدری

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

سندھ سرکار ہر چیز کی ذمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ پائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔ شہبازگل

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کا اجلاس ۔۔۔ اسلم خان کی بحیثیت پی آئی اے چیئرمین تقرری کی منظوری دے دی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی نے  خواتین کے لباس سے متعلق  وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے لباس سے متعلق وزیراعظم۔کے بیان کو غیر زمہ دارانہ قرار دیا ہے

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل

وزیر اعظم عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، زرتاج گل

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کااعلان

سندھ میں سی این جی اسٹیشن ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کااعلان

آبی بحران :مسلم لیگ(ق) کا حکومت سے کالا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ

آبی بحران :مسلم لیگ(ق) کا حکومت سے کالا باغ ڈیم بنانے کا مطالبہ