11:46 am
دوسرے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ ،نتیجہ آگیا،کیااب محمدعامرانگلینڈ جاسکیں گے یانہیں ،بڑی خبرآگئی

دوسرے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ ،نتیجہ آگیا،کیااب محمدعامرانگلینڈ جاسکیں گے یانہیں ،بڑی خبرآگئی

11:46 am

لاہور(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمدعامر کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آگیا جس کے بعد اب وہ جلد دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑی محمد عامر اور مساجر محمد عمران کے بھی دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی۔ قواعد کے مطابق دونوں کرکٹر دورہ انگلینڈ کے لیے سفر کے اہل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محمد عامر اور محمد عمران
کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ایک رپورٹ حالیہ دنوں منفی آئی تھی جبکہ دوسری رپورٹ بھی آج منفی آچکی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔محمد عامر اور مساجد محمد عمران کے لیے راستے صاف ہوچکے ہیں وہ جلد انگلینڈ روانہ ہوں گے۔