05:24 pm
کرکٹر محمد حفیظ کو پاکستانی خزانے میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع کرانے ہونگے

کرکٹر محمد حفیظ کو پاکستانی خزانے میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع کرانے ہونگے

05:24 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف بی آر کی جانب سے کرکٹر محمد حفیظ پر ڈھائی کروڑ سے زائد کا ٹیکس عائد۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کا انکم ٹیکس 2014 کا آڈٹ کیا گیا۔ محمد حفیظ نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے۔ محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 چھپانے پر وضاحت
کے لیے متعدد بار مہلت دی گئی۔ ان کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے اب ان کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔ گزشتہ سال ایف بی آر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، الزام ہے کہ انہوں نے کروڑں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔ گزشتہ سال محمد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں ایف بی آر کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فائلر ہیں اور ایف بی آر کی ریٹرنز ہر سال جمع کراتے ہیں۔