09:53 am
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے تعصب کی انتہاء کردی  ایساشرمناک کام کر ڈالاجس سےپاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے تعصب کی انتہاء کردی ایساشرمناک کام کر ڈالاجس سےپاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

09:53 am

دبئی (ویب ڈیسک )بھارتی سیاستدان ہوں، فنکار ہوں ، اسپورٹس مین ہوں یا عوام۔۔ پاکستان کی ترقی خوشحالی کچھ بھی برداشت نہیں ہوتا،یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً بھارتیوں کا تعصب کھل کر سامنے آتا رہتا ہے، اس بار بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف تعصب پسندی ظاہر کردی۔سارو گنگولی نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھینچی گئی اپنی ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں موجود پاکستانی پلیئرز کی تصاویر کو ہی دھندلا کردیا،
گذشتہ روز گنگولی نے آئی پی ایل اور یو اے ای آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراؤنڈ کا دورہ کیا،وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی مگر عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی ایک تصویر کو دھندلا دیا۔خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔