03:57 pm
کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

03:57 pm


 لسبن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا ئے فٹ بال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کےمداحوں کےلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔ رونالڈو کورونا وائرس کا شکا رہوگئے ہیں۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میں فی الحال کورونا کی کوئی علامات نہیں اور وہ سیلف آئسولیشن میں ہیں۔رونالڈو کا ٹیسٹ مثبت
آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔خیال رہے کہ رونالڈو اس وقت اطالوی فٹبال کلن یووینٹس کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں