04:12 pm
جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے والی ہے

جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے والی ہے

04:12 pm

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیم جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکا ن ہے۔ حکومتی وزیر نے آئی سی سی کو کرکٹ بورڈ کے معاملات میں حکومتی مداخلت کے حوالےسےخط لکھ کر پیشگی آگاہ کردیا ۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ترجمان نے کہا کہ ہمیں وزیر کھیل 
کا خط موصول ہوچکا، فی الحال صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ابھی حکومتی مداخلت سے متعلق خود بورڈ کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ادھر بورڈ کی جانب سے پیش کی گئی فارنسک آڈٹ رپورٹ کو پارلیمانی کمیٹی نے یکطرفہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس میں باقی آفیشلز کو بچانے کی کوشش ہوئی، اس لیے مکمل تحقیقات پر زوردیا گیا ہے۔ وزیر کھیل ناتھی متھیتھیوا نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ میں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کی وجہ سے حکومتی مداخلت ناگزیر ہوچکی۔ اس اقدام کے حوالے سے پیشگی آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت حکومتی مداخلت پر کرکٹ جنوبی افریقہ کے فنڈز روکے جا سکتے ہیں، ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی بھی عائد ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبریں