10:59 am
جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں،وسیم خان

جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں،وسیم خان

10:59 am

لاہور : پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں ۔ ایک انٹرویومیں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ انگلش بورڈ کو باضابطہ طور پر تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے خط لکھا ہے جس کے لیے جنوری میں دعوت دی گئی ہے ۔
وسیم خان نے کہا کہ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں، جنوبی افریقہ کی سکیورٹی جائزہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی مچز شیڈول ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے دورے سے قبل انگلش ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے البتہ دورے سے قبل انگلش بورڈ سکیورٹی اور حالات کا جائزہ لے گا۔

تازہ ترین خبریں