03:10 pm
ویرات کوہلی کوچھٹی مل گئی ،ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی  قیادت کون کرے گا،پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی

ویرات کوہلی کوچھٹی مل گئی ،ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کون کرے گا،پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی

03:10 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے پیشِ نظر کرکٹ بورڈ نے اُنہیں چھٹیاں دے دی ہیں جس کے بعد اُن کی غیر موجودگی میں دورۂ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کی قیادت اجنکایا ریہانے کریں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے جس کے دوران چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 27 نومبر کو ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے
۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوہلی نے 26 اکتوبر کو سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی چھٹیوں کا بتا دیا تھا۔ اُن کے بقول کوہلی نے آگاہ کیا تھا کہ وہ پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف 17 دسمبر کو کھیلے جانے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔ جے شاہ کے مطابق بی سی سی آئی نے کوہلی کی چھٹیوں کی درخواست منظور کر لی ہے اور اُن کی غیر موجودگی
میں اجنکایا ریہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کوہلی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما حاملہ ہیں اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ انوشکا نے 27 اگست کو ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ جنوری 2021 میں ان کی فیملی میں ایک مہمان کا اضافہ ہونے والا ہے۔ دورۂ آسٹریلیا سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو انجریز کے مسائل کا سامنا ہے۔ بی سی سی آئی نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں متعدد تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ بی سی سی آئی نے اوپنر روہت شرما
کو دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جنہیں پہلے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔ بھارتی فاسٹ بالر ایشانت شرما کو بھی دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے جنہیں پٹھوں میں درد کی وجہ سے ابتدائی طور پر ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وکٹ کیپر ردھیمن ساہا دبئی میں کھیلی جا رہی انڈین پریمیئر لیگ میں انجرڈ ہو گئے تھے، دورۂ آسٹریلیا کے لیے اُن کی دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں رشب پانت کو بطور متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ سنجو سیمسن کو ون ڈے ٹیم میں بطور اضافی وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح انجری کا شکار ہونے والے اسپنر ورون چکراورتھی کی جگہ فاسٹ بالر ٹی نتراجان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کپتان، وراٹ کوہلی، شیکر دھاون، میانک اگروال، کے ایل راہول،
شریاس ایئر، منیش پانڈیا، ہاردک پانڈیا، سنجو سیمسن، روندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، یزوندرا چاہل، جیسپرٹ بمراہ، محمد شامی، نودیپ سیانی، دیپک چاہر اور ٹی نتراجان شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ: کپتان ویرات کوہلی، شیکر دھاون، شبمان گل، کے ایل راہول، شیریاس ایئر، منیش پانڈیا، ہاردک پانڈیا، مایانگ اگروال، روندرا جدیجا، یزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، جیسپرت بمراہ، محمد شامی، نودیپ سیانی، شاندر ٹھاکر اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ: کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، میانگ اگروال، پرتھوی شاہ، کے ایل راہول، چتیسور پجارا، اجنکایا ریہانے، ہنومن ویہاری، شبمان گل، ردھیمان ساہا، رشب پانٹ، جیسپرت بمراہ، محمد شامی، اومیش یادیو، نودیپ سیانی، کلدیپ یادیو، روندرا جدیجا، روی چندرن ایشون اور محمد سراج شامل ہیں۔
 

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید