03:15 pm
،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

03:15 pm

کراچی(ویب ڈیسک) کورونا پی ایس ایل کو پھر آنکھیں دکھانے لگا جب کہ جیمز ونس کو بھی وائرس نے ملتان سلطانز کا حصہ بننے سے روک دیا۔مارچ میں کورونا وائرس کے سر اٹھانے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کو ملتوی کرنا پڑا تھا جو اب رواں ماہ ری شیڈول کیا گیا ہے، مگر ایک بار پھر وائرس نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ٹائٹل جیتنے کی مضبوط امیدوار ٹیم ملتان سلطانز کو میدان میں اترنے سے قبل کورونا نے
متاثر کرنا شروع کردیا، اس کے دوسرے غیرملکی کھلاڑی جیمز ونس بھی وائرس کا شکار ہوکر 14 نومبر سے شیڈول پلے آف سے دستبردار ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ونس میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، دوسرا ٹیسٹ جلد ہوگا تاہم قانونی طور پر پہلے مثبت ٹیسٹ کے فوری بعد 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہے۔ ان سے قبل ملتان سلطانز کے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ بھی اسی وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوکر آئسولیٹ ہوچکے ہیں۔
ونس نے رواں برس لیگ کے ملتوی ہونے سے قبل 5 اننگز میں 155 رنز بنائے تھے، ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق ہوتے ہی ملتان سلطانز کی جانب سے جوئے ڈینلی کا بطور متبادل انتخاب کیا گیا۔اگرچہ کینٹ کاؤنٹی کے متبادل پاکستان آنے پر راضی ہوگئے مگر خود انھیں بھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، منفی آنے کی صورت میں وہ فلائٹ پکڑیں گے تاہم پاکستان میں بھی انھیں 48 گھنٹوں کے دوران 2 مزید ٹیسٹ کروانا پڑیں گے۔ جیمز ونس نے بگ بیش ٹیم سڈنی سکسرز سے بھی معاہدہ کیا ہوا ہے، چونکہ آسٹریلوی ایونٹ میں ابھی کچھ وقت باقی ہے اس لیے شرکت متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔یاد رہے
کہ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن 5 کے لیگ راؤنڈ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، ٹیم کو امید ہے کہ وہ پلے آف میں بھی بہتر پرفارمنس سے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائے گی بلکہ ٹرافی پر بھی اپنا حق جتانے میں کامیاب رہے گی۔دوسری جانب پاکستان میں بھی پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں شریک ایک فرد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی، پی سی بی کے مطابق مذکورہ فرد کو فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا ہے،اس فرد نے اپنے گھر میں لیے گئے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد کراچی کا سفر کیا تھا مگر یہاں پہنچنے کے بعد ٹیسٹ
​​​​​​​ کی رپورٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔مذکورہ فرد کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے،اب مسلسل 2کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک انھیں آئسولیشن میں رہنا ہوگا، پی سی بی نے ان کا نام ظاہر نہیں کیا۔یاد رہے کہ بورڈ فرنچائزز پر پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اب کورونا کیسز پر لیگ نہیں رکے گی، پلیئرز کو آئسولیٹ کرتے ہوئے مقابلوں کو جاری رکھا جائے گا، متبادل کھلاڑیوں کا ایک پول بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید