01:17 pm
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سابق عظیم کھلاڑی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سابق عظیم کھلاڑی قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر

01:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔ یونس خان نے پہلی مرتبہ دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تھیں اور اس وقت ان کا معاہدہ صرف دورہ انگلینڈ کے لیے تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو طویل مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔ ‏ یونس خان کی تقرری کم از کم آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کی گئی ہے
اور یونس خان کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے۔‏پی سی بی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ یونس خان جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے تو وہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ ‏چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم دو برسوں کے لیے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے، مختصر دورہ انگلینڈ میں یونس خان کے حوالے سے فیڈ بیک شاندار ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محمد یوسف پہلے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کر رہے ہیں، اس طرح پی سی بی کے پاس اب دو بہترین کرکٹرز کی خدمات موجود ہیں جو ہمارے بیٹسمینوں کے مستقبل کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ ‏سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہوں، ایک مرتبہ پھر دورہ نیوزی لینڈ میں انہی لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جن کے ساتھ انگلینڈ میں کام کیا اور بہت لطف اندوز ہوا تھا۔‏یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جب کہ 265 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی میچز میں 442 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے
یونس خان نے سب سے زیادہ سنچریاں 34 اسکور کیں، ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنز تھا۔ یونس خان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان بھی تھے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ