05:26 pm
بھارتی سورمادنگل کے لیے کینگروز کے دیس پہنچ گئے

بھارتی سورمادنگل کے لیے کینگروز کے دیس پہنچ گئے

05:26 pm

سڈنی (ویب ڈیسک بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی، دو ماہ کےطویل دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سڈنی پہنچنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی تصاویر جاری کیں۔ کرونا کے ایس او  پیز کو مْدنظر رکھتے ہوئےبھارتی کھلاڑی 14 روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔ بھارتی ٹیم کا دو ماہ کے طویل دورے کا آغاز 27 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں جلمالاتی
روشنیوں میں کھیلے جانیوالا ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ بھی شامل ہے جو کہ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ کرونا کی حالیہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر دورے کے دوران ہونیوالے میچز گرائونڈز میں بغیر تماشائیوں کے ہونگےدوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی تیسری اور آخری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بھی کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق دورۂ نیوزی لینڈ کے 12 ویں روز ویسٹ انڈیز اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ کی گئی۔نیوزی لینڈ میں ویسٹ انڈیز کرکٹرز کے دوسرے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں،ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اسکواڈ آئسولیشن سے نکل کر کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گا۔علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے 10 اور ویسٹ انڈیز کے مزید 9 کھلاڑی بھارتی لیگ کھیلنے کے بعد آکلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے آکلینڈ پہنچنے والے یہ کرکٹرز اب 14 روزہ آئسولیشن میں رہیں گے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ کے دوران نیوزی لینڈ اے کے خلاف 3 روزہ اور 4 روزہ میچز بھی کھیلے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران ہونیوالے دورہ نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی

تازہ ترین خبریں

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

نواز شریف نے خاموشی توڑ دی،شہباز شریف کابیانیہ اڑا کررکھ دیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت