08:46 pm
بھارتی کرکٹ ٹیم کا مایہ ناز کھلاڑی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کا مایہ ناز کھلاڑی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

08:46 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  آئی پی ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کے کھلاڑی کرونل پانڈیا کو ایئرپورٹ حکام نے  قیمتی اور لگژری گھڑیاں رکھنے پر ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرونل پانڈیا دبئی میں آئی پی ایل کے میچز کھیلنے کے بعد بھارت واپس آرہے تھے جب انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کرکٹر کو روکے جانے کی تصدیق کی۔ اے این آئی کے مطابق کرونل پانڈیا کو ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس کے حکام نے کھلاڑی کو سونا اور دیگر 
قیمتی اشیاء پاس رکھنے پر روکا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق پانڈیا کے پاس ایک لاکھ 15 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کی مالیت کی سونے کی گھڑیاں تھیں جو ان کی کسٹم کی حد سے کافی زیادہ تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرونل پانڈیا نے ایئرپورٹ حکام کو بتایا کہ وہ ایئرپورٹ کے قواعد و ضوابط سے ناواقف تھے اور وہ اس کے لیے جرمانہ دینے کو تیار ہیں۔ کرونل پانڈیا اور ایئرپورٹ حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ کرونل پانڈیا بھارت کے معروف کرکٹر ہردیک پانڈیا کے بھائی ہیں اور انہیں اکثر تصویروں میں بھی زیورات پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے بھارت کو دنیا کا دوسرا بڑا سونے کا خریدار کہا جاتا ہے، بھارت میں مرد حضرات فضائی سفر کے دوران 670 ڈالر کی مالیت کا سونا بطور ڈیوٹی فری ساتھ لا سکتے ہیں، جبکہ خواتین اس سے دوگنا سونا بغیر ڈیوٹی دیے لا سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں امپورٹ ڈیوٹی میں اضافے کے بعد سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی