01:37 pm
 فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

01:37 pm

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان قومی سکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح
نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔حکام نے بتایا کہ بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی سکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہناہے
کہ 21 نومبر کو سکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ فخر زمان کے لیے گئے کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تھی تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں بخار کی علامت ظاہر ہوتے ہی انہیں فوری طور پر دیگر سکواڈ سے آئسولیٹ کردیا گیا تھا، فخرزمان سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر ہم سکواڈ میں شامل دیگر اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ قومی سکواڈ 23 نومبر کی صبح 3 بجے لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔
 

تازہ ترین خبریں

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

اعتماد کا ووٹ! عمران خان کا دیوانہ میدان میں آگیا، اپنے کپتان کے لیے بھوکے پیٹ عبادت شروع کر دی، مگر یہ ہے کون؟

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ