05:50 pm
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلنگ کوچ بھی منتخب کر لیا، کس پاکستانی کو ذمہ داری دی گئی؟ زبردست خبر آ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باؤلنگ کوچ بھی منتخب کر لیا، کس پاکستانی کو ذمہ داری دی گئی؟ زبردست خبر آ گئی

05:50 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹورنامنٹ کے چھٹے سیزن کیلئے پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کو ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ عمر گل نے لیول 2 کوچنگ کورس کر رکھا ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ عمر گل کو عبدالرزاق کی جگہ باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو گزشتہ چند سیزنز سے فرنچائز کے باؤلنگ کوچ تھے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)

نیٹو کی پہلی خاتون جیٹ پائلٹ کون تھیں اوران کاتعلق کس ملک سے تھا؟
کی پالیسی کے باعث عہدہ چھوڑنا پڑا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ اس کیساتھ کام کرنے والے افراد کسی بھی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کیساتھ منسلک نہیں رہ سکتے اور عبدالرزاق ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں۔ 

 

تازہ ترین خبریں