03:58 pm
ملک میں سفارشی اور پرچی کلچر کو ختم کئے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے، مطاہر سہیل

ملک میں سفارشی اور پرچی کلچر کو ختم کئے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے، مطاہر سہیل

03:58 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف اخبارتازہ ترین - 22 فروری2021ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈکوچ مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ ملک میںسفارشی اور پرچی کلچر کو ختم کئے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور کھیلوں کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، گذشتہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں کا ایک بڑا اہم کردار ہوتا ہے جو اس وقت نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے گراس روٹ سطح پر نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے ان کھلاڑیوں کوتربیتی کیمپ کی ضرورت ہوتی ہے اور دو سے تین ہفتے میں ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں پالیس کیا جانا چاہیے تاکہ وہ ایک اچھا کھلاڑی بن کر سامنے آ سکیں۔
مطاہر سہیل نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی میں بیڈمنٹن کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے لیکن کسی بھی کھیل کی ترقی کے لئے سپانسر اور حکومتی سرپرسی کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت ملک کو چمپئن فراہم کر رہے ہیں ، اس وقت مینز سنگلز مقابلوں میں محمد علی لاروش چمپئن ہیں اورمکسڈ ڈبلز کے مقابلوں میں ہماری اکیڈمی کے تربیت یافتہ دونوں کھلاڑی محمد علی لاروش اور غذالہ صدیقی چمپئن ہیں اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں نے ملک میںمختلف ٹورنامنٹس میں اپنا لوہا منوایا ہے، مطاہر سہیل نے کہا کہ پہلے تعلیمی اداروں میں طلبائ و طالبات کو کھیلوں کی بنیاد پر بھی داخل ملتا تھا لیکن آج کل بہت سے کھیلوں اداروں نے کھیلوں کی بنیاد پر داخلہ دینا بند کر دیا ہے، جس سے طلباء و طالبات کھیل میں دلچسپی لینی چھوڑ دی ہے ، جس سے ملک کھیل کا معیار گرتا دکھائی دے رہا ہے، مطاہر سہیل نے کہا کہ ملک میںسفارشی اور پرچی کلچر کو ختم کئے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پر ٹرائلز کے ذریعے ہونی چاہئے جس سے ہر کھلاڑی کو معلوم ہوگا کہ محنت کے بغیر آگے آنا مشکل ہے،پھر کھلاڑی بھی محنت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ