02:59 pm
سرفراز احمد مجھے دوسرے کھلاڑیوں جتنا عزیز ہے: محمد حفیظ

سرفراز احمد مجھے دوسرے کھلاڑیوں جتنا عزیز ہے: محمد حفیظ

02:59 pm

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور قلندرز کے آل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرے لئے سرفراز احمد دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ہی عزیز ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ تمام جونیئر پلیئرز کی پرفارمنس سے خوش ہوتے ہیں ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان قومی ٹیم میں اچھا اضافہ ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنی شاندار کارکردگی پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنا رول ادا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ رات ایک اچھی اننگز کھیلی جس پر خوشی ہے۔ محمد حفیظ نے بتایا کہ انہوں نے لاہور کے کوچ عاقب جاوید کو کہا کہ مجھے ون ڈاؤن پر جانے دیں کیونکہ صورتحال ایسی تھی کہ اس سے پیشہ ورانہ طور پر نمٹنا تھا ،باہر کی دوسری لیگز میں بیٹسمین صرف چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں۔ محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ گالف کھیلنے کی وجہ سے بھی مجھے اپنا کھیل بہتر بنانے میں کافی مدد ملی، میں نے اپنے کھیل پر توجہ کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اپنی ایک ٹویٹ میں محمد حفیظ نے جنوبی افریقا کے خلاف نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان کی کارکردگی کی تعریف کی تھی جس کے جواب میں سرفراز احمد نے بھی ٹویٹ کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد حفیظ میرے سینئر ہیں، میں نے ہمیشہ ان کی عزت کی اور کرتا رہوں گا۔ محمد رضوان اور میرے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

 شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل

وزیراعظم آج پھر عوام کیساتھ ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کرینگے

وزیراعظم آج پھر عوام کیساتھ ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کرینگے

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: عمارت کی چھت پر شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افراد گرفتار

کراچی: عمارت کی چھت پر شادی کی تقریب پر چھاپہ، دو افراد گرفتار

’’معاون خصوصی شہبازگل کی مریم نواز کیلئے دعائیں‘‘

’’معاون خصوصی شہبازگل کی مریم نواز کیلئے دعائیں‘‘

خیبرپختونخواہ حکومت کا بڑا اقدام ،اب ہر ماہ غریبوں کو مفت راشن ملے گا

خیبرپختونخواہ حکومت کا بڑا اقدام ،اب ہر ماہ غریبوں کو مفت راشن ملے گا

 وزیراعظم عمران خان 4اگست کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 4اگست کو لاہور کا دورہ کریں گے